سری نگر،28جولائی(ایجنسی) گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ڈاون ٹاون، شہرخاص اور سیول لائنز کے مائسمہ سے جمعرات کو کرفیو ہٹائے جانے کے بعد احتجاجی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں بھڑک اٹھیں جن میں متعدد عام شہریوں اور سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کرفیو کے ہٹنے کے بعد ڈاون ٹاون اور شہرخاص کے کئی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
تاہم جب احتجاجی لوگ جلوسوں کی صورت میں مختلف مقامات کی طرف بڑھنے لگے تو سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس نے حرکت میں آکر شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔